حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوئس وزارتِ خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد اس پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات سوئٹزر لینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایرانی نمائندے ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ اس مرحلے پر اجلاس کے شیڈول اور تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں ہونے والا عشائیہ ایک بڑی سفارتی پیشرفت کا سبب بن گیا۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر خود ذاتی طور پر دستخط کیے۔
اس معاہدے پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے اور اس کے بعد معاہدے کے لیے جنیوا میں طے شدہ باضابطہ دستخطی تقریب منسوخ کر دی گئی۔









آپ کا تبصرہ